انقرہ:
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ سوڈان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سوڈان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کا دفاع ناگزیر ہے اور عالمی برادری کو اس حوالے سے ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ترکیہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوڈان میں جاری بحران جلد ختم ہوگا اور وہاں کے عوام امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔
