گجرانوالہ:
ترکیہ کے لاہور میں تعینات کمرشل اتاشی مسٹر نوریٹن دمیر نے گجرانوالہ بزنس سینٹر (GBC) کا دورہ کیا اور چیئرمین احمد اکرام لون سمیت GBC کور کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی روابط کو وسعت دینے اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے کاروباری وفود کے تبادلوں، مشترکہ تجارتی فورمز اور B2B نیٹ ورکنگ ایونٹس کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی صنعتی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید آگے بڑھائیں۔
مسٹر دمیر نے گجرانوالہ کی صنعتی ترقی، بزنس کمیونٹی کے جذبے اور جدت پسندی کو سراہا اور کہا کہ ترکیہ پاکستان کے اہم صنعتی مراکز کے ساتھ دیرپا معاشی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔ چیئرمین احمد اکرام لون نے ترک قونصلیٹ کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ GBC پاک–ترکیہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
