turky-urdu-logo

کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کا قومی دن منایا گیا — ترک قونصل جنرل بطور مہمانِ خصوصی شریک




کراچی:
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے قومی دن کی مناسبت سے بھرپور اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ترکیہ کے قونصل جنرل محترم ارگُل قدک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی، طلبہ اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


تقریب کے دوران طلبہ نے ترکی کے اپنے حالیہ مطالعاتی و ثقافتی دورے کے تجربات شیئر کیے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، بھائی چارے اور ثقافتی تعاون کو اجاگر کیا۔ تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کی دوستی، تعلیمی تعاون اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات دیرینہ، مضبوط اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، اور جامعہ طلبہ کو بین الاقوامی مواقع اور ثقافتی تبادلوں کے پورے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

Read Previous

ایران–امریکہ مذاکرات کی بحالی کی کوششیں — قطر سنجیدہ سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، قطری وزیراعظم

Read Next

گجرانوالہ اور ترکیہ کے درمیان صنعتی و تعلیمی تعاون کے نئے دور کا آغاز — GIFT یونیورسٹی میں پاکستان–ترکیہ گروتھ ونڈو پر مشاورت

Leave a Reply