turky-urdu-logo

امریکہ اور چین کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ — نایاب معدنیات کی تجارت اور ٹیرف میں کمی پر اتفاق




واشنگٹن/بیجنگ — امریکہ اور چین کے درمیان ایک اہم اور تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک نے نایاب معدنیات (Rare Earth Minerals) کی تجارت بحال کرنے اور اس پر تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔


امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد کہا کہ بات چیت "بہترین اور حیرت انگیز” رہی۔ اُنہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اقتصادی تعاون، عالمی سپلائی چینز اور نئی تجارتی راہداریوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ بھی امریکہ کا دورہ کریں گے۔


ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ عالمی مارکیٹ میں استحکام اور ٹیکنالوجی، توانائی اور ڈیفنس انڈسٹریز کے لیے نایاب معدنیات کی سپلائی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاہدے سے نہ صرف دو بڑی اقتصادی طاقتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور اقتصادی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔


Read Previous

ڈالر سے آزادی — ایران کا علاقائی ممالک کو مشترکہ کرنسی کے قیام کا مشورہ

Read Next

حافظ نعیم الرحمن کا اعلان: دو سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو تعلیم دیں گے — آئی ٹی تعلیم مفت کرنے کا مطالبہ

Leave a Reply