امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اسرائیل کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض ممالک اسرائیل کے مؤقف کی حمایت کرنے سے گریز کرتے ہیں، جس کی وجہ خطے کی بدلتی سیاسی صورتِ حال اور عوامی دباؤ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا، تاہم "دنیا اب پہلے جیسی نہیں رہی، اسرائیل کے لیے حمایت حاصل کرنا اب بہت زیادہ مشکل ہو چکا ہے۔”
