turky-urdu-logo

چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین تیار کر لی — 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی مقناطیسی ٹرین متعارف






بیجنگ:
چین نے دنیا کی تیز ترین مقناطیسی (Maglev) ٹرین تیار کر لی ہے، جو 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔
پانچ سال کی مسلسل آزمائشوں اور تحقیق کے بعد یہ ٹرین باضابطہ طور پر تیار کر لی گئی ہے۔


چینی میڈیا کے مطابق یہ ہائی اسپیڈ مقناطیسی ٹرین صرف 3.5 منٹ میں 0 سے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتی ہے، جو اسے دنیا کی سب سے تیز ریل گاڑی بنا دیتا ہے۔


ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے طویل فاصلے نمایاں طور پر کم ہو جائیں گے۔ مثال کے طور پر بیجنگ سے شنگھائی کا تقریباً 5.5 گھنٹے کا سفر اب صرف 2.5 گھنٹوں میں طے کیا جا سکے گا۔


چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف ٹرانسپورٹ کے نئے دور کی شروعات کرے گا بلکہ ملک کی ٹیکنالوجی اور انجینیئرنگ برتری کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔








Read Previous

ترکیہ میں پاکستانی طلبہ کے لئے مواقع پاک-ترک تعلیمی تعاون کا نیا دور

Read Next

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں پیش رفت — کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان شپنگ روٹ کا آغاز، فضائی رابطوں کی بحالی جلد

Leave a Reply