turky-urdu-logo

ترکیہ میں دنیا کا دوسرا بڑا رئیر ارتھ منرل ذخیرہ دریافت — صدر ایردوان: "ہم خود چلائیں گے، کسی دوسرے ملک کو نہیں دیں گے”



انقرہ — ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ کے صوبہ اسکیشہر میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا رئیر ارتھ منرل (Rare Earth Minerals) کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جو ملکی معیشت اور صنعتی ترقی کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔
صدر ایردوان کے مطابق، یہ دریافت ترکیہ کے ٹیکنالوجی، توانائی، دفاعی اور صنعتی شعبوں میں نئی راہیں کھولے گی۔ انہوں نے کہا:

"ہمارا ہدف رئیر ارتھ منرل کی پیداوار میں دنیا کے ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہونا ہے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ترکیہ کی اپنی نگرانی میں چلایا جائے گا اور

"کسی دوسرے ملک یا غیر ملکی کمپنی کے حوالے کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔”

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ترکیہ کی معاشی خودمختاری اور ٹیکنالوجی میں خودکفالت کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جو ملک کو عالمی منڈی میں ایک نئی طاقت کے طور پر ابھارے گی۔

Read Previous

ترکیہ کا امن فارمولا؛ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی نئی راہیں

Read Next

مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان — 9 لاکھ نمازیوں کی گنجائش، زائرین کے لیے نئی سہولتیں

Leave a Reply