Turkiya-Logo-top

ترک ڈرامہ “کرولش عثمان” سے متاثر ہو کر اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے اسلام قبول کر لیا




استنبول:
ترکی کے مشہور تاریخی ڈرامے "کرولش عثمان” (Establishment: Osman) نے ایک اور روحانی انقلاب برپا کر دیا۔ سلطنتِ عثمانیہ کی عظمت، ترک ثقافت اور اسلامی تعلیمات پر مبنی اس ڈرامے سے متاثر ہو کر اسکاٹ لینڈ کی خاتون جولیئٹا لورینا مارٹینیز نے اسلام قبول کر لیا۔


بوزداğ فلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جولیئٹا نے بتایا کہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران ترک ڈرامے دیکھنا شروع کیے، جن میں “کرولش عثمان” نے ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا۔
انادولو ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جولیئٹا نے کہا:

“میں نے (کووِڈ-19) لاک ڈاؤن کے دوران ترک ڈرامے دیکھنا شروع کیے۔ ‘کرولش عثمان’ کی کہانی، کردار، اسلامی معلومات اور ترک روایات نے مجھے متاثر کیا۔ میں نے قرآن مجید پڑھنا شروع کیا، اور دو سال بعد جب یہ سیریز مکمل دیکھی تو شہادت دے کر اسلام قبول کر لیا۔”

اسلام قبول کرنے کے بعد جولیئٹا نے استنبول کا سفر کیا، جہاں انہوں نے “کرولش عثمان” کے شوٹنگ سیٹس، قائی قبیلے کے کیمپ اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
انہوں نے اپنے اس سفر کو "روحانی زیارت” قرار دیتے ہوئے کہا:

“میں نے خود کو نیا محسوس کیا ہے۔ یہ میرے لیے ایمان، محبت اور سچائی کی طرف واپسی کا سفر ہے۔”

“کرولش عثمان” دنیا بھر میں ترکی کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے تاریخی ڈراموں میں شمار ہوتا ہے، جو اسلامی تعلیمات، ترک ثقافت، اور سلطنتِ عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد کو نہایت خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔


یہ ڈرامہ نہ صرف ناظرین کو تاریخی شعور فراہم کر رہا ہے بلکہ مختلف ممالک کے لوگوں کو اسلام اور ترک روایات کے قریب بھی لا رہا ہے۔


Read Previous

ترکیہ پہلی ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے قریب، توانائی کے میدان میں دنیا کو حیران کر دیا

Read Next

بھارت اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 60واں اجلاس

Leave a Reply