turky-urdu-logo

صدر ایردوان: عالمی امن کی جگہ جنگ اور عدم استحکام نے لے لی ہے






انقرہ — ترک صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس وقت امن اور سلامتی کے بجائے جنگ اور عدم استحکام کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کا سامنا کر رہی ہے۔


صدر ایردوان کے مطابق عالمی سطح پر انصاف کو ناانصافی میں بدل دیا گیا ہے، مظلوم کو ظالم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور طاقتور قوتوں کے سامنے کمزوروں کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور انسانی وقار کو بری طرح مجروح کیا جا رہا ہے، جب کہ انصاف، ضمیر اور ہمدردی جیسے اقدار کو خاموش کر دیا گیا ہے۔


صدر ایردوان کا یہ بیان عالمی برادری کے لیے ایک انتباہ تصور کیا جا رہا ہے کہ اگر طاقت کے بجائے انصاف کو بنیاد نہ بنایا گیا تو دنیا مزید بحرانوں کا شکار ہو سکتی ہے۔


Read Previous

افغان حکومت: پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں، کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں

Read Next

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب — "پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا”

Leave a Reply