لاہور — قومی کرکٹر سلمان آغا نے کہا ہے کہ ٹیم کا اصل ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنا ہے اور پوری کوشش ہے کہ کل کے میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ “ان شاء اللہ کل ہم جیتیں گے، ہماری پوری توجہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے پر ہے تاکہ شائقین کی توقعات پر پورا اتریں۔”
سلمان آغا نے ڈریسنگ روم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کو جذبات کے اظہار کا حق ہے، تاہم یہ ضروری ہے کہ کوئی بھی بیان یا رویہ کسی کی توہین پر مبنی نہ ہو۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے تناظر میں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اگر پاکستانی ٹیم اپنی حکمتِ عملی پر قائم رہی تو ٹورنامنٹ میں جیت کے امکانات روشن ہیں۔
