turky-urdu-logo

پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ – جارحیت کی صورت میں مشترکہ ردعمل کا اعلان

‏وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی سلامتی اور خطے میں امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔دونوں رہنماؤں نے وفود کی موجودگی میں باضابطہ مذاکرات کیے، جن میں دفاع، سلامتی، معیشت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے اہم نکات:معاہدے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔معاہدہ کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور باہمی تحفظ کو مضبوط بنائے گا۔ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ مشقوں اور عسکری تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ پاک-سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف برادرانہ نہیں بلکہ اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں، اور دونوں ممالک کا اتحاد خطے کی سلامتی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے والا تاریخی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔🇵🇰🤝🇸🇦

Read Previous

یومِ دفاعِ پاکستان اور عجائباتِ ترکیہ — تصویری نمائش کا شاندار اہتمام”

Read Next

پاک—سعودی اسٹریٹجک معاہدہ،، خطے میں طاقت کی نئی جہت

Leave a Reply