turky-urdu-logo

سعودی فضائیہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو پروٹوکول میں لے لیا — برادرانہ تعلقات کی اعلیٰ مثال”




ریاض/اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی ائرفورس کے جنگی طیاروں نے انہیں اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا۔ یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ برادرانہ محبت، اعتماد اور احترام کا نمایاں اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔


وزیردفاع خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ عالمِ اسلام میں پاکستان کا یہ مقام اللہ کی مہربانی، وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے اسے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات اور اسلامی دنیا میں پاکستان کے کردار کا اعتراف بھی قرار دیا۔


ماہرین کے مطابق سعودی عرب کا یہ غیر معمولی پروٹوکول نہ صرف باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے بلکہ خطے میں دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Read Previous

خطے میں گیم بدل گئی — پاکستان 100 چائنیز ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ حاصل کرے گا”

Read Next

یومِ دفاعِ پاکستان اور عجائباتِ ترکیہ — تصویری نمائش کا شاندار اہتمام”

Leave a Reply