turky-urdu-logo

ٹیرف کا مہاراجہ بھارت — امریکی مشیر پیٹر ناوارو کی کڑی تنقید”



واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر پیٹر ناوارو نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت "ٹیرف کا مہاراجہ” بن چکا ہے۔ ان کے مطابق بھارت غیر منصفانہ تجارتی رویوں کے ذریعے امریکی مارکیٹ سے پیسہ کماتا ہے، جس سے بہت سے امریکی صنعت کار اور مزدور نقصان اٹھا رہے ہیں۔


ناوارو نے الزام لگایا کہ بھارت اسی کمائی سے روسی تیل خرید رہا ہے اور پھر روس اس آمدن سے ہتھیار تیار کرتا ہے، جو عالمی امن اور امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنی تجارتی پالیسیاں بدلنے پر مجبور ہو۔


ماہرین کے مطابق امریکی مشیر کا یہ بیان بھارت اور امریکہ کے تجارتی تعلقات میں نئی کشیدگی پیدا کر سکتا ہے، جو پہلے ہی ٹیرف اور مارکیٹ رسائی کے معاملات پر دباؤ کا شکار ہیں۔


Read Previous

غزہ کی بھوک اور دوحہ سمٹ کا کھوکھلا پن، کیا گلوبل صمود فلوٹیلا کامیابی سے پہنچ پائیں گے؟

Read Next

خطے میں گیم بدل گئی — پاکستان 100 چائنیز ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ حاصل کرے گا”

Leave a Reply