turky-urdu-logo

یو اے ای کا بڑا قدم — پاکستان میں ڈیجیٹل بینک قائم، معیشت کے نئے دور کا آغاز”




اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں جدید سہولتوں سے آراستہ ڈیجیٹل بینک قائم کر دیا ہے۔ اس اقدام کو ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے اور کیش لیس کاروبار کے فروغ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔


وزیرِاعظم میاں شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو شفاف بنانے کے لیے اسے پیپر لیس کرنا ہوگا اور انسانی عمل دخل کم سے کم رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ کا فروغ نہ صرف سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے گا بلکہ کاروباری طبقے کو بھی جدید سہولیات فراہم کرے گا۔


ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف شفافیت اور آسانی آئے گی بلکہ پاکستان عالمی سطح پر ڈیجیٹل فنانس کی دوڑ میں شامل ہو جائے گا۔

Read Previous

بڑی سفارتی پیش رفت: لکسمبرگ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

Read Next

تمام ظالموں کے ترک سے ڈرنے کا وقت آ گیا ہے” — ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان کورتولموش کا اہم بیان

Leave a Reply