turky-urdu-logo

پاکستان ترکیہ کا تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کا اعلان، ترکیہ میں پاکستانی ایکسپورٹرز کی بڑی نمائش جلد منعقد ہوگی




انقرہ – ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے دونوں ممالک بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں دونوں برادر ممالک نے دو طرفہ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔


سفیرِ پاکستان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ترکیہ میں پاکستانی ایکسپورٹرز کی ایک بڑی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پاکستانی مصنوعات کو پیش کیا جائے گا تاکہ ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو براہِ راست شمولیت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔


انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات محض اقتصادی نہیں بلکہ تاریخی، ثقافتی اور جذباتی رشتوں پر مبنی ہیں، جنہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر یوسف جنید نے زور دیا کہ ٹیکسٹائل، اسپورٹس گُڈز، چمڑے کی مصنوعات، فوڈ پراسیسنگ اور آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کے پاس وسیع مواقع ہیں جو ترک مارکیٹ کے لیے پرکشش ثابت ہو سکتے ہیں۔


سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے مابین روابط بڑھانا اور وفود کے تبادلے اس ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔


Read Previous

وزیراعظم شہباز شریف اسرائیل کے حملے کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے قطر پہنچ گئے

Read Next

آئندہ سال استنبول میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش ہوگی، سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

Leave a Reply