
دوحہ: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن نے کہا ہے کہ قطر اپنی خودمختاری پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطر امن اور استحکام کا خواہاں ہے، لیکن ملکی سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے میں جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے اور امن قائم رکھنے میں کردار ادا کرے۔