کھٹمنڈو – نیپال میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد فوج نے ملک کا انتظام سنبھال لیا ہے۔
آرمی چیف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ فوج نے یہ قدم ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور ریاستی اداروں کے تحفظ کے لیے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت فوج کی اولین ترجیح ہے۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں انقلابی گروپوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل مکالمے اور قومی اتفاقِ رائے میں ہے، تشدد سے نہیں۔
فوجی قیادت نے عوام کو یقین دلایا کہ ملک میں بنیادی آزادیوں اور سلامتی کا احترام کیا جائے گا، اور جلد ہی سیاسی استحکام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔