واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے ان ممالک پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو امریکی شہریوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار یا حراست میں لیتے ہیں۔
حکم نامے کے تحت ان ممالک کے خلاف مختلف اقدامات کیے جائیں گے، جن میں:
شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی،
سفری پابندیاں،
برآمدی پابندیاں،
اور موجودہ امریکی قوانین کے تحت دیگر ممکنہ اقدامات شامل ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گی اور کسی بھی غیر قانونی حراست کو برداشت نہیں کرے گی۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن متعدد مواقع پر مختلف ممالک میں امریکی شہریوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کو غیر منصفانہ قرار دیتا رہا ہے۔
