اسلام آباد: وفاقی وزارتِ تعلیم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 192 پاکستانی طلبہ کی ترکی کے ثقافتی دورے میں شمولیت کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ دورہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ترتیب دیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد پاکستان اور ترکی کے درمیان عوامی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے تاکہ نوجوان طلبہ ترکی کی تاریخ، ثقافت اور روایات کو قریب سے دیکھ سکیں۔
وزارت کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دیتے ہیں بلکہ طلبہ کو مستقبل میں پاکستان کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی فراہم کرتے ہیں۔
