turky-urdu-logo

پاکستان میں توانائی کا نیا خزانہ، اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت


اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دریافت ڈھوک سلطان-03 کنویں سے ہوئی ہے، جو ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ترجمان کے مطابق کنویں سے روزانہ 760 بیرل خام تیل اور 6.5 ملین مکعب فٹ گیس نکلنے کی صلاحیت موجود ہے۔

یہ دریافت مقامی سطح پر توانائی کے بحران کو کم کرنے، درآمدی ایندھن پر انحصار گھٹانے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔


توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹک میں ہونے والی یہ دریافت پاکستان کے لیے نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ مستقبل میں توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Read Previous

پاکستان خطے کی سب سے بڑی فوجی طاقت بننے کی راہ پر، چین کا 40 ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ — پراوین ساہنی

Read Next

کینسرکے علاج میں بڑی پیش رفت، روس نے ویکسین کے پری کلینیکل ٹرائل کامیابی سے مکمل کر لیے

Leave a Reply