turky-urdu-logo

صدر رجب طیب ایردوان کا حضرت محمد مصطفی ﷺ کو شاندار خراجِ عقیدت




انقرہ — ترک صدر رجب طیب ایردوان نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے پیغام میں رسول اکرم ﷺ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔


صدر ایردوان نے کہا کہ وہ عظیم ہستی جو آسمانوں میں ’’احمد‘‘ اور زمین پر ’’محمد‘‘ کہلائی، عرش کے بلند گنبدوں پر جس کا نام نور سے رقم کیا گیا، اور ساتوں آسمانوں میں جس نے حق تعالیٰ کے جمال کا نظارہ کیا، وہی اول و آخر کے قافلے کے رہبر ہیں۔


انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ اس تاجدارِ کائنات اور محسنِ انسانیت کی دنیا میں آمد کا جشن عقیدت و محبت کے ساتھ منا رہی ہے۔


Read Previous

چین کا روسی شہریوں کو ویزا فری سفر کی اجازت دینے کا اعلان

Read Next

صدر ایردوان: "ہمارا نصف دل غزہ، فلسطین، یمن، سوڈان اور افغانستان میں ہے

Leave a Reply