turky-urdu-logo

انقرہ میں میلاد النبی ﷺ کے 1500 ویں سال کی تقریبات کا شاندار آغاز

انقرہ: دیانت امور کی صدارت (Diyanet İşleri Başkanlığı) کے تحت میلاد النبی ﷺ کے 1500 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز انقرہ کے بیش تپے ملت کانگریس و کلچر سنٹر میں صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان کی خصوصی شرکت کے ساتھ ہوا۔افتتاحی تقریب میں صدر ایردوان کی موجودگی نے اس بابرکت موقعے کو مزید تاریخی اہمیت بخشی۔ دیانت کے مطابق یہ تقریبات ایک سال تک جاری رہیں گی اور جمہوریہ ترکیہ کے صدراتی دفتر کی سرپرستی میں نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دنیا کے مختلف خطوں میں قومی و بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر پروگراموں کے ساتھ منائی جائیں گی۔دیانت امور کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ:”ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ سے اس وقت کو برکت عطا فرمائے، اور میلادِ نبی ﷺ کا یہ 1500 واں سالگرہ ہماری قوم، امتِ مسلمہ اور تمام انسانیت کے لیے خیر و برکت کا باعث بنے۔”انہوں نے صدر ایردوان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:”ہم اپنے صدرِ محترم کے شکر گزار ہیں جو ہمیشہ دینی خدمات کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ان کی سرپرستی اور رہنمائی پر ہم دیانت امور، اپنے کارکنان اور ملت کی جانب سے گہری امتنان پیش کرتے ہیں۔”یہ تقریبات پورے سال مختلف النوع پروگراموں، کانفرنسز، سیمینارز، نمائشوں اور اجتماعات کے ذریعے منائی جائیں گی، جن میں اندرونِ ملک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی وسیع شرکت متوقع ہے۔

Read Previous

حجاب: پاکستان کی روایت، ترکیہ کا سفر

Read Next

پاکستان ترک معارف فاؤنڈیشن کے طلبہ نے ترکیہ سمر اسکول میں نئی جہتوں کو دریافت کیا

Leave a Reply