باکو — معروف سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر احمد شاہدوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں بے سود ثابت ہوں گی۔ ان کے مطابق "پاکستان کی وجہ سے آذربائیجان پر دباؤ اور آذربائیجان کی وجہ سے پاکستان پر دباؤ ڈالنا سب بیکار ہے۔ یہ صرف دونوں برادر قوموں کو مزید قریب لائے گا۔”
ڈاکٹر شاہدوف نے مزید کہا کہ وقت پاکستان اور آذربائیجان کے حق میں ہے اور کوئی بھی طاقت دونوں ممالک کے گہرے اور تاریخی رشتے کو توڑ نہیں سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعاون خطے کے امن اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات روز بروز مزید مستحکم ہو رہے ہیں، اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنا دونوں اقوام کے بھائی چارے کا ثبوت ہے۔
