turky-urdu-logo

شام کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی مخالفت کریں گے، شامی عوام کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تعاون جاری رہے گا: صدر ایردوان



چین: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی سلامتی اور جغرافیائی وحدت کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت اور مزاحمت کی جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ ترکیہ شام کو اس کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، کیونکہ شام کی علاقائی سالمیت اور جغرافیائی وحدت کو برقرار رکھنا پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔


صدر ایردوان نے زور دیا کہ ترکیہ خطے کے عوام کی مشکلات کم کرنے اور شام سمیت مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Read Previous

روس ترکیہ کو قابل اعتماد اور ثابت شدہ شراکت دار سمجھتا ہے: صدر پیوٹن

Read Next

ٹکا کی جانب سے بنیر میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فیملی ہائجین کٹس کی تقسیم جاری:صالحہ تونا

Leave a Reply