
اقبال اکیڈمی لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرّفیق نے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار نے کیا۔ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان علمی و ثقافتی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دسمبر میں منعقد ہونے والی مجوزہ "بین الاقوامی کانفرنس برائے رومی و اقبال” پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان علمی و فکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ پروگرامز، اشاعتی منصوبے اور تحقیقی روابط کو فروغ دیا جائے گا
