turky-urdu-logo

صدر ایردوان: کامیابی ترکیہ اور شام کا مقدر ہے، خطے میں مسائل مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کریں گے

انقرہ :ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کی کامیابی مقدر ہے اور انقرہ و دمشق خطے میں غالب رہیں گے۔صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ خطے میں مستقل امن کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ تمام مسائل کو جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ استحکام اور بھائی چارہ ہی خطے کے عوام کی اصل ضرورت ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ایردوان کا یہ بیان ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات میں ممکنہ بہتری اور خطے میں نئی سفارتی پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

Read Previous

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Read Next

ترکیہ اور مصر کا بڑا دفاعی معاہدہ، قاہرہ میں ڈرونز کی مشترکہ فیکٹری قائم ہوگی

Leave a Reply