turky-urdu-logo

ترکیہ کی آٹوموٹو انڈسٹری کے بڑھتے قدم، فروخت 13 لاکھ گاڑیوں تک پہنچنے کا امکان

ترکیہ کی آٹوموٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ اس سال ملک میں گاڑیوں کی فروخت 1.25 ملین سے بڑھ کر 1.3 ملین تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ٹویوٹا ترکیہ کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ اور مارکیٹ کے استحکام کے باعث ترکیہ خطے کی ایک بڑی آٹوموٹو مارکیٹ بنتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال ملکی معیشت اور برآمدات کے لیے بھی مثبت اشارہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ترکیہ نہ صرف اپنی مقامی طلب پوری کر رہا ہے بلکہ یورپی اور مشرق وسطیٰ کی مارکیٹوں میں بھی اپنی گاڑیوں کی برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے، جو اس شعبے کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

Read Previous

ترکیہ اور آذربائیجان کو ریلوے کے ذریعے جوڑنے کا فیصلہ، تعمیر کا آغاز

Read Next

کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ڈاکٹر جمال سانگو سے کارابوک یونیورسٹی کے ریکٹر کی ملاقات

Leave a Reply