
انقرہ: ترکیہ کی وزارتِ تجارت کے مطابق دسمبر میں آمر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد شام کو ترکیہ کی برآمدات میں 54 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وزارت کے مطابق برآمدات میں یہ نمایاں اضافہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کا نتیجہ ہے۔ تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی صورتحال خطے میں اقتصادی تعاون کے لیے ایک مثبت سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔