
اسلام آباد: چین کے وزیرخارجہ وانگ یی 21 اگست کو پاکستان کا اہم دورہ کریں گے۔ اپنے قیام کے دوران وہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما چین۔پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں شریک ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سی پیک منصوبوں میں پیش رفت اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک ماضی میں بھی ہر سطح پر قریبی تعاون اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔