پشاور: پاک فضائیہ نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سے پشاور 48 ٹن امدادی سامان پہنچا دیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ امدادی سامان متاثرہ اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ مشکل وقت میں پاک فضائیہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ امدادی سامان میں خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی شامل ہیں۔مقامی آبادی اور متاثرین نے پاک فضائیہ کی بروقت کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ مشکل گھڑی میں یہ مدد ان کے لیے بڑی سہولت اور حوصلہ افزائی ہے۔
															