
ہم پاکستان کو یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں! آج کا دن پاکستانی قوم کی بہادرانہ جدوجہد اور ناقابلِ شکست عزم کا ثبوت ہے۔ جیسا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا تھا: "دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔” یہ الفاظ اُسی جذبے کی عکاسی کرتے ہیں جو مصطفی کمال اتاترک کے اعلان "یا آزادی یا موت!” میں جھلکتا ہے۔ اس کے ساتھ، ہمارے بانی اجداد ہمیں جرأت اور خود ارادیت کی مشترکہ اقدار کی یاد دلاتے ہیں۔ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ حکمت عملی، بھائی چارے اور باہمی ترقی ایک روشنی کے مینار کی طرح روشن ہے۔ ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TİKA) کی انتھک کوشیشوں نے 2010 سے اب تک پاکستان میں 678 منصوبے مکمل کیے ہیں، ہم نے ایسے ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دیا جو کمیونٹیز کو بااختیار بناتے اور ملک کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرتے ہیں۔ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ، پاکستان میں اپنے چار ثقافتی مراکز کے ذریعے زبان، فنون اور مشترکہ روایات کو ثقافتی ہم آہنگی سے فروغ دیتا ہے۔ ترکش ایئرلائنز، اسلام آباد سے ہفتہ وار 10، کراچی سے 7 اور لاہور سے 11 پروازیں چلاتی ہے جو پاکستان کو ترکیہ اور دنیا سے جوڑنے والے ایک مضبوط پل کی خدمات انجام دیتی ہے جو تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دیتا ہے۔ ترکش معارف فاؤنڈیشن اپنے 86 اسکولوں جن میں تیرہ ہزار سے زائد طلبہ ہیں کے ذریعے نوجوان ذہنوں کی پرورش کرتی ہے، علم اور جدت پر مبنی مستقبل کی تعمیر کر رہی ہے، جبکہ ترکش ہلالِ احمر، جو اب تک اکیس ملین سے زائد پاکستانی بھائیوں اور بہنوں تک پہنچ چکا ہے، ضرورت کے ہر وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے۔ہم اپنی بھرپور حکمت عملی کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔ ترکیہ اور پاکستان ایک ایسا مستقبل تعمیر کرتے رہیں گے جو ہماری میراث کو عزت بخشے اور خوشحالی، امن اور اتحاد کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔ یہ اس شراکت داری کے لیے جو ہلال اور ستارے کی مانند بلند، غیر متزلزل اور ابدی ہے! 🇹🇷🤝🇵🇰