اسلام آباد: پاکستان نے خطے میں تجارتی و سفری روابط کو فروغ دینے کے لیے 10 بلین ڈالر مالیت کے ایک بڑے ریلوے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک سے براہِ راست جوڑنا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان مال برداری اور مسافروں کی آمدورفت کو آسان اور تیز تر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس اقدام سے علاقائی تجارت کو نئی جہت ملے گی، بین الاقوامی رابطے مضبوط ہوں گے اور ملک کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا بلکہ یہ پورے خطے کی معیشت کے لیے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔
