راولپنڈی / واشنگٹن —پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر آئندہ دنوں میں امریکہ کا اہم دورہ کریں گے، جہاں وہ سینٹ کام (CENTCOM) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی الوداعی تقریب میں شرکت کریں گے۔یہ دورہ اس لحاظ سے بھی نمایاں اہمیت کا حامل ہے کہ دو ماہ میں یہ جنرل عاصم منیر کا دوسرا دورۂ امریکہ ہوگا۔ مبصرین اس تسلسل کو پاک-امریکہ دفاعی تعلقات میں گہرائی اور استحکام کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، آرمی چیف کے اس دورے کے دوران دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی، خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔واضح رہے کہ سینٹ کام امریکہ کا وہ اہم عسکری کمان مرکز ہے جو مشرقِ وسطیٰ، وسطی اور جنوبی ایشیا میں امریکہ کے فوجی مفادات کو دیکھتا ہے، اور پاکستان اس کے لیے ایک کلیدی شراکت دار سمجھا جاتا ہے۔سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی اس سطح پر موجودگی اور رابطے نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی اعتماد کی بحالی کا بھی اشارہ ہیں، جو افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد متاثر ہوا تھا۔—
