turky-urdu-logo

پاکستان اور عراق کے درمیان بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق، فیری سروس شروع کرنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد/بغداد —پاکستان اور عراق نے دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، جب کہ عراقی حکام نے پاکستان کے لیے فیری سروس شروع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔عراق کی جانب سے یہ اقدام یومِ عاشور کے موقع پر 88 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کی عراق آمد کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، مجوزہ فیری سروس سے نہ صرف زائرین کو سفری سہولت میسر آئے گی، بلکہ تجارت، سیاحت اور لاجسٹکس کے شعبوں کو بھی فروغ ملے گا۔فیری سروس سے کربلا، نجف اور بغداد جانے والے زائرین کو سمندری راستے کے ذریعے کم لاگت اور آسان سفر کا متبادل ملے گا۔ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی تقویت ملنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق، فیری سروس کی فزیبلٹی رپورٹ اور تکنیکی تفصیلات پر جلد بات چیت کا دوسرا دور متوقع ہے۔—

Read Previous

ترک وزیرِ خارجہ حکان فدان سے انڈونیشیا کے نائب وزیرِ خارجہ محمد انیس ماتا کی ملاقات

Read Next

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دوسرا دورۂ امریکہ — پاک امریکہ دفاعی تعلقات میں مزید قربت کا اشارہ

Leave a Reply