turky-urdu-logo

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ترک وزیر دفاع یا شار گلر سے ملاقات، بحری دفاعی تعاون پر گفتگو

انقرہ —پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ترکیہ کے وزیر قومی دفاع جناب یاشار گلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خاص طور پر بحری سلامتی و عملی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ عسکری روابط کے فروغ، مشترکہ مشقوں، تربیتی پروگرامز، اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے جیسے پہلوؤں پر غور کیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اور پاکستان کی بحری افواج کے درمیان تعاون نہ صرف باہمی مفاد میں ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ترک وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی میں مزید شراکت داری کی خواہش ظاہر کی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ترکیہ کی دفاعی صنعت میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو عسکری میدان میں مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی اشتراک کا مظہر ہے جو مستقبل میں مزید عملی اقدامات اور مشترکہ منصوبوں کی بنیاد بن سکتی ہے۔

Picture: MOF Turkey

Read Previous

ترکیہ، اٹلی اور لیبیا کے درمیان تعاون پر مبنی سہ فریقی سربراہی اجلاس استنبول میں منعقد

Read Next

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی حماس وفد سے اہم ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

Leave a Reply