کراچی —سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کی سالانہ کانووکیشن تقریب میں کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کے علمی جذبے، عزم اور مستقبل کے خوابوں کو سراہا۔تقریب کے دوران ترک قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں سندھ مدرسہ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف علمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کے معمار بھی تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات صرف سفارتی نہیں بلکہ دلوں کے رشتے پر قائم ہیں، اور تعلیمی تبادلے ان تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔تقریب میں اساتذہ، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور ترک وفد نے فارغ التحصیل طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
