turky-urdu-logo

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد —پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نزیر اوغلو نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ قومی سیمینار "عدالتی فلاح و بہبود” کی اختتامی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے پاکستان کے معزز چیف جسٹس جناب جسٹس یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ عدالتی تعاون، عدالتی اصلاحات، اور قانونی شعبے میں تربیتی مواقع کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان قانونی میدان میں اشتراک کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترک سفیر کی شرکت کو پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر قانونی اور عدالتی شعبے میں تعاون کو نئی جہت دینے کے تناظر میں۔

Read Previous

پاکستان کی خلائی میدان میں اہم پیش رفت: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین سے لانچ کیا جائے گا

Read Next

پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت

Leave a Reply