turky-urdu-logo

استنبول میں روس-یوکرین امن مذاکرات، ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف جنگ بندی کے ذریعے پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے

استنبول —ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات کا حتمی مقصد ایک ایسی جنگ بندی ہے جو دونوں ممالک کے مابین پائیدار امن کی بنیاد رکھے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں ہونے والے تیسرے دور کے امن مذاکرات کے دوران کیا، جن میں متعدد علاقائی و عالمی نمائندوں نے شرکت کی۔وزیر خارجہ حکان فدان نے کہا کہ ترکیہ اپنی سفارتی حیثیت اور ثالثی کردار کو بروئے کار لا کر دونوں فریقین کو مکالمے اور مفاہمت کی جانب راغب کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ:> "ہم چاہتے ہیں کہ یہ مذاکرات جنگ بندی کی طرف جائیں تاکہ تنازع کے مستقل حل کی راہ ہموار ہو سکے۔”ان مذاکرات کا اہتمام ترک ادارہ برائے تعاون و ہم آہنگی (ٹکا) کے تعاون سے کیا گیا، جس نے موقع پر سفارتی و انتظامی سہولیات فراہم کیں۔ ٹکا نے اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی مذاکرات، انسانی امداد، اور تعاون کی سرگرمیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Read Previous

ٹکا نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کے دوران پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کی سرپرستی کا اعلان کر دیا، ترک سفیر مہمت پچاجی اور ٹکا کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تونا کی شرکت

Read Next

ترکیہ کے نائب وزیر ثقافت و سیاحت ڈاکٹر سردار جام کا ٹکا ہیڈ آفس کا دورہ

Leave a Reply