turky-urdu-logo

تاریخ صدر ایردوان کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شامی صدر کا ترکیہ سے اظہارِ یکجہتی

دمشق —شامی صدر احمد الشراع نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی قوم ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ شام کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جس ہمدردی، سیاسی حمایت اور اصولی موقف کا مظاہرہ کیا ہے، وہ تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے۔صدر احمد الشراع نے ایک اہم بیان میں کہا:”ہم شام کی آزادی، خودمختاری اور استحکام کے لیے صدر رجب طیب ایردوان کی حمایت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صدر ایردوان نے جس جرأت اور انسانیت سے شام کے عوام کا ساتھ دیا، وہ شامی قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ نے نہ صرف شامی مہاجرین کی دل کھول کر میزبانی کی بلکہ ہر عالمی فورم پر شام کے حقِ خود ارادیت کا دفاع کیا۔ "ہماری قوم ترک بھائیوں کے جذبے کو کبھی نہیں بھولے گی۔ ہم دنیا کے سامنے ترکیہ کے ساتھ اپنی برادرانہ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔”سیاسی مبصرین کے مطابق شامی صدر کا یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات اور خطے میں استحکام کی نئی راہیں کھولنے کی علامت ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں نئی صف بندیاں جاری ہیں، اور ترکیہ کا علاقائی کردار مزید مستحکم ہو رہا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور باہمی اعتماد کو خطے میں پائیدار امن کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Read Previous

چین اور پاکستان تاریخ میں پہلی بار بھارتی سرحد کے قریب فضائی مشق کا انعقاد کریں گے

Read Next

بارشوں سے تباہی کے دوران بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ، ایمرجنسی نافذ

Leave a Reply