turky-urdu-logo

15 جولائی کی ناکام بغاوت کو 9 سال مکمل: ترک سفارتخانے میں شہداء کو خراجِ عقیدت

 15 جولائی 2016 کو ترکیہ میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی 9ویں برسی کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ترک سفارتخانے میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اس تاریخی دن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں  ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ، ترک اور پاکستانی سفارتکاروں، سول سوسائٹی، طلباء، اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترک قوم نے 15 جولائی کو جو قربانیاں دیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت اور قومی اتحاد کے لیے ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی صرف ترکیہ کی تاریخ کا ایک اہم دن نہیں بلکہ جمہوریت، آئین اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے عوامی مزاحمت کی ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور رہے گا۔

Read Previous

جب ترکیہ نے 15 جولائی کو اپنی جمہوریت کو عوامی قربانی سے بچایا

Read Next

ناکام فوجی بغاوت کے 253 شہداء کو خراج عقیدت، اسلام آباد میں ٹکا کی جانب 253 پودے لگائے گئے

Leave a Reply