پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ترک فلاحی ادارے کی سربراہ صالحہ طونا سےچاپانی ادارے جائیکا کے سینئر نمائندے تاکایوکی سگاوارا نے ملاقات کی۔
دونوں نمائندوں نے اس ملاقات میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں تعاون کے نئے امکانات پر بھی بات چیت کی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیش رفت اور مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، پائیداری اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
صالحہ طونا نے سگاوارا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ترکیہ، جاپان اور پاکستان کے درمیان ترقیاتی تعاون آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوگا۔
