turky-urdu-logo

استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں تاریخی ثقافتی تقریب، پاک ترک دوستی کو خراج تحسین

استنبول یونیورسٹی کے اردو ادب فیکلٹی میں YPSS اور مرہبا انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک یادگار ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کی دوستی کا ثبوت ہے۔

یہ تقریب ترکیہ اور پاکستان کے مابین گہرے تعلقات کی علامت تھی جس میں دوستی، ثقافت اور مشترکہ تاریخ کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر زکائی کارداش (صدر شعبہ اردو) نے کی، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں مرہبا ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل رمضان اوغلو، شرقیت ریسرچ سینٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سلال سوئدان، اور فیکلٹی آف لٹریچر کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر سیوتاپ کادی اوغلو شامل تھے۔

اس موقع پر حاضرین کو وطن سے محبت سے بھرپور ملی نغمے سننے کو ملے، جبکہ اقبال، غالب، میر اور فیض جیسے اردو ادب کے عظیم شعرا کی شاعری سے سجی روح پرور نظمیں پیش کی گئیں۔ تقریب میں ترکیہ اورپاکستان کے ممتاز شعرا کی زندگی اور کارناموں پر دلچسپ پریزنٹیشنز بھی پیش کی گئیں۔

ثقافتی گوشہ میں پاکستانی ورثے، فن تعمیر اور روایات کی جھلک دکھائی گئی، جو حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا۔ تقریب کے اختتام پر مزے دار بریانی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، جو پاک ترک دوستی کے ذائقے کو مزید یادگار بنا گئی۔

Read Previous

وزیراعظم پاکستان کا دورہ آذربائیجان مکمل، 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل

Read Next

فتح استنبول کی 572 ویں سالگرہ: ترکیہ کو اب کسی کے دروازے پر انتظار نہیں کرنا پڑتا بلکہ دوسرے اس کے دروازے پر آتے ہیں، صدر ایردوان

Leave a Reply