turky-urdu-logo

بھارت ہمارا بائیکاٹ تو کر سکتا ہے، پر ترکیہ اور پاکستان کو جدا نہیں کر سکتا، عصمت تاش

(شبانہ ایاز) ترک صحافی عصمت تاش نے ترکیہ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ہم پہلے بھی پاکستان کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

عصمت تاش کا کہنا تھا کہ، پاکستان بھی ہر دور میں ترکیہ کا ایک اہم ساتھی رہا ہے، قلعہ چناق (گیلی پولی) میں بھی پاکستان ہمارے ساتھ تھا اور آج بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، بھارت کا ترکیہ کے بائیکاٹ کے حوالے سے باتیں زیر گردش ہیں، لیکن وہ کبھی ترکیہ اورپاکستان کی دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، ہم بھارت پر واضح کرتے ہیں کہ، وہ کشمیر سے اپنا ہاتھ کھینچ  لے۔ بھارت اگر کشمیر میں غزہ جیسی صورتحال پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو یہ اس کی بڑی غلطی ہوگی۔

انہوں نے بھارت کو کھلا پیغام دیا کہ،بھارت  پاکستان کےساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کرے، پاکستانی سرزمین کی سالمیت کا احترام کرے اور پاکستان کی طاقت کو آزمانے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہاکہ، جب بھی بھارت نے ایسا کچھ کیا، تو اس نے بار بار اس کا انجام دیکھ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ، بھارت نے ہمارے مذہب پر حملے کیے، اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کیا، لیکن اب ہم ان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

عصمت تاش نے مزید کہا کہ، بھارتی عوام کو خود سے یہ سوال کرنا ہوگا کہ، ان کے پاس ترکیہ جیسا مخلص دوست کیوں نہیں ہے؟ اگر وہ اپنے گریبان میں جھانکیں تو ان کو خود اس کا جواب مل جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ، ہم کسی کے مذہب و عقیدے پر حملے نہیں کرتے ،بلکہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ، تمہارے پاس کتنی ہی  ٹیکنالوجی اور ہتھیار کیوں نہ آ ئے، لیکن اگر تمہارے پاس اچھے دوست نہیں ہیں تو تمہیں ہر بار شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آخر میں انہوں نے ترکیہ پاکستان دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، ترکیہ اور پاکستان کی دوستی، بھائی چارہ اور اتحاد ہمیشہ زندہ باد!

انہوں نے پاکستانی فوج کے کارناموں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ، پاک فوج نے ہر محاذ پر  اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Read Previous

شامی صدر کی ایردوان سے ملاقات، ترکیہ ہر فورم پر شام میں اسرائیلی جارحیت کی مخالفت جاری رکھے گا، ایردوان

Read Next

ترک سفارتخانہ اسلام آباد میں ترک کھانوں کا اہتمام، ذائقوں، ورثے اور مہمان نوازی کا خوبصورت امتزاج

Leave a Reply