turky-urdu-logo

ترک سفیر سے سابق وزیر بلدیات پنجاب کی ملاقات، تعلیمی تعاون پر بات چیت

پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو سے سابق وزیر بلدیات اور صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ابراہیم حسن مراد کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں تعلیم اور نوجوانوں کے لیے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، بالخصوص تعلیم، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ، نئی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی سفارتکاری کو وسعت دینا ناگزیر ہے، تاکہ مشترکہ اقدار کے سائے میں نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلونے بھی پاکستان میں تعلیم اور نوجوانوں کے شعبے میں جاری کوششوں کو سراہا اور ترکیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے اختتام پر حسن ابراہیم نے ترک سفیر کو تحفہ بھی پیش کیا۔

Read Previous

انقرہ تھنک ٹینک: پہلگام واقعے کے بعد بھارت الزامات کے ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا، گوخان اُمیت

Read Next

استنبول کے پانچ  میوزیم ( قسط نمبر۱)

Leave a Reply