پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے الخدمت فاؤنڈیشن آغوش کالج مری کا دورہ کیا جہاں طلباء نے ان کا استقبال کیا اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ترک سفیر کی آمد پر کالج کے طلباء نے ترکیہ اور پاکستان کی گہری دوستی کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ اور پاکستان کےجھنڈے لہرائے۔

ترک سفیر طلباء کے ساتھ ملے،ان کو پیار کیا اور گلے لگایا۔ ترک سفیر نے طلباء کے ساتھ ان کی کرسیوں پر بیٹھ گفتگو کی اور ان کے ساتھ فٹ بال بھی کھیلا۔

اس موقع پر ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نے کالج کے رجسٹر میں اپنا پیغام بھی قلم بند کیا۔

دورے کے اختتام پر آغوش کالج کی جانب سے ترک سفیر کو شیلڈ پیش کیا گیا۔
