Turkiya-Logo-top

“بھارت اب انتظار کرے”، ترجمان پاک فوج کے فیصلہ کن الفاظ تاریخ کا حصہ بن گئے

10 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے تین ایئر بیسز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، تاہم پاکستان کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان حملوں کو بروقت ناکام بنا دیا۔

رات گئے ہنگامی پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انڈیا کے جنگی طیاروں نے راولپنڈی کی نور خان ایئر بیس، چکوال میں واقع مرید ایئر بیس اور شورکوٹ میں قائم پی اے ایف بیس رفیقی کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے کیے گئے۔

اس پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے بھارت کو للکارتے ہوئے فیصلہ کن الفاظ بولے جو چند ہی گھنٹوں بعد تاریخ کا حصہ بن گئے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ “بھارت اب انتظار کرے”۔

جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھارت کے 26 مقامات کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے حملوں کی تصدیق کر دی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاک فوج نے بھارت میں مختلف عسکری اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ، برنالہ، بھٹنڈا اور سسرام، جموں، اکھنور، آدم پور، ہلوارا، مامون ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا۔

پاکستانی مسلح افواج نے صرف 5 گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا، یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Read Previous

بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں وزیراعلی پنجاب کا بڑا فیصلہ، 2 ارب روپے کا انٹرنل سیکیورٹی فنڈ جاری

Read Next

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ: ترجمان دفترِ خارجہ

Leave a Reply