turky-urdu-logo

بھارت سے کشیدگی کے دوران 65 فیصد پاکستانی حکومت کی سفارتکاری سے مطمئن، گیلپ سروے پاکستان

بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان کی سفارت کاری سے 65 فیصد پاکستانی مطمئن ہیں جنہوں نے حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے اچھا قرار دیا۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق 15 فیصد پاکستانی حکومتی خارجہ پالیسی سے غیر مطمئن بھی دکھائی دیے۔

بھارتی اقدامات کے جواب میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بھی پاکستانیوں کی اکثریت مطمئن نظر آئی، 64 فیصد نے تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیا جبکہ 22 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

بھارت سے جنگ کی صورت میں 78 فیصد پاکستانیوں نے چین پر سب سے زیادہ بھروسا ہونے کا کہا، 66 فیصد نے ترکیہ، 63 فیصد نے سعودی عرب، 60 فیصد نے ایران، 56 فیصد نے بنگلادیش جبکہ 51 فیصد نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کو بھرپور مدد ملنے کی امید کی جبکہ مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان کو کم مدد ملنے کا اظہار کیا۔

Read Previous

ماسکو ریڈ اسکوائر پریڈ: روس کا عسکری طاقت کا مظاہرہ، چینی صدر شی جن پنگ سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت

Read Next

بھارت مزید تناؤ نہیں چاہتا، کرنل صوفیہ قریشی

Leave a Reply