turky-urdu-logo

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان کو دھمکی، جوابی کاروائی کی تو انتہائی سخت جواب دیا جائے گا

بھارت کے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے انڈیا کے خلاف جوابی کاروائی کی تو انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ جے ایس شنکر نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کی، جو آج صبح ہی انڈیا کے دورے پر پہنچے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے 7 مئی کو سرحد پار حملہ کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

جے ایس شنکر نے مزید کہا کہ ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے لیکن اگر ہمارے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اس کا انتہائی سخت جواب دیں گے۔

Read Previous

پاک بھارت کشیدگی: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دہلی پہنچ گئے، بھارتی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

Read Next

“دو قومیں، ایک مستقبل” نعرے کا عملی مظاہرہ، مشکل کی گھڑی میں ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کے شانہ بشانہ

Leave a Reply