بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا۔ پاکستان میں تمام دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کریں گے۔
ساتھ ہی ساتھ بھارتی وزرات دفاع کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے پاکستان میں فضائی دفاعی ریڈار کو نشانہ بنایا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ کارروائی ایک رات قبل پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر شمالی اور مغربی بھارت میں فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے آج صبح پاکستان میں متعدد مقامات پر فضائی دفاعی ریڈار کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے باعث لاہور میں ایک فضائی دفاعی نظام کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
