ترکیہ کی سیاسی جماعت رفاہ پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین اور استنبول سے رکنِ پارلیمنٹ دوغان بیکن نے بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر کیے گئے یکطرفہ فوجی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے دوست اور برادر ملک پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام آزاد کشمیر میں کیے گئے حملے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ یہ حملہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہے۔
ہم اس موقع پر پاکستان کے حقِ خود دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھارت کی ہندوتوا سوچ پر مبنی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔
اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے "پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی بلند کیا۔
